02 جنوری ، 2015
کراچی ......پین ٹینگولر کپ ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ میں آج سندھ نائٹس اور فیڈرل یونائیٹڈ کی ٹیمیں مدمقابل ہونگی۔دونوں ٹیموں کو ایونٹ میں پہلی جیت کی تلاش ہے۔نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہوگا ۔پین ٹینگولر کپ کا تیسرا میچ،سندھ نائٹس بمقابلہ فیڈرل یونائیٹڈ،ایک طرف فواد عالم کی سندھ نائٹس،جس میں اسد شفیق ،انور علی اور خرم منظور ایکشن میں نظر آئیں گے۔دوسری جانب ہے عمر امین کی فیڈرل یونائیٹڈ جواویس ضیا،کامران اکمل،سہیل تنویراور عمر گل سے لیس ہے۔دونوں ٹیموں کو ایونٹ میں پہلی کامیابی کی تلاش ہے۔ میچ کا آغاز دو بجے ہوگا۔