پاکستان
02 جنوری ، 2015

افغان صدرکی پاکستانی سیاست دانوں کو دورہ کابل کی دعوت

 افغان صدرکی پاکستانی سیاست دانوں کو دورہ کابل کی دعوت

کابل ....پاکستان اور افغانستان میں امن و امان کی صورت حال پر بات چیت کے لیے افغان صدر اشرف غنی نے پاکستانی سیاسی جماعتوں کو 8 جنوری کو کابل میں مدعو کر لیا۔افغان صدر اشرف غنی نے پاکستانی سیاسی جماعتوں کو 8 جنوری کو مدعو کر لیا۔ ذرائع کے مطابق اشرف غنی نے سیاسی جماعتوں کو پاک افغان امن و امان کی صورت حال پر مشاورت کے لیے افغانستان مدعو کیا ہے۔عوامی نیشنل پارٹی کی جانب سے افرسیاب خٹک اور اسفند یار ولی شریک ہونگے، جو7 جنوری کو افغانستان روانہ ہونگے۔ قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب احمد شیر پاو کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :