02 جنوری ، 2015
لاہور..... لاہور ہائی کورٹ میں کامرہ بیس اورجی ایچ کیو پرراکٹ حملےکے2ملزمان کی بریت کےفیصلےکےخلاف وفاق کی درخواست مسترد کردی ہے۔ وفاق نے انسداد دہشت گردی راولپنڈی کے فیصلے کو چیلنج کیا تھا۔ لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ نے کامرہ بیس اور جی ایچ کیو پر راکٹ حملے ملوث 2 ملزمان کی بریت کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کی وفاق کی درخواست خار ج کر دی۔لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ میں کامرہ بیس اور جی ایچ کیو پر راکٹ حملے ملوث 2 ملزمان کی بریت کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کی درخواست پر سماعت ہوئی ۔ لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی کے ڈویژنل بنچ نے وفاق کی درخواست خارج کرتے ہوئے انسدا دہشت گردی کی عدالت کا فیصلہ برقرار رکھا، دونوں ملزمان کو انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی عدالت نے دونوں کیسز میں بری کر دیا تھا۔وفاق نے انسداد دہشت گردی راولپنڈی کے فیصلے کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تاہم عدالت نے وفاق کی درخواست خارج کر دی ۔