پاکستان
02 جنوری ، 2015

آرمی ایکٹ کومضبوط کریں تو آئینی ترمیم کی ضرورت نہیں،عمران خان

آرمی ایکٹ کومضبوط کریں تو آئینی ترمیم کی ضرورت نہیں،عمران خان

اسلام آباد.......پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ آرمی ایکٹ کومضبوط کریں تو آئینی ترمیم کی ضرورت نہیں، تحریک انصاف آئین کےاندررہناچاہتی ہے۔ اسلام میں اپنی رہائش گاہ بنی گالہ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ جوتعاون ہم نےکیا،(ن)لیگ نے اتناتعاون نہیں کیا،ہم قومی اتحاد کےلیے کانفرنس میں جارہے ہیں،یہ دکھاناچاہتےہیں کہ قوم اکٹھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج کےہاتھوں رینجرزاہلکاروں کی شہادت پربھی یکجہتی ضروری ہے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کو اسطرح آگے بڑھنا چاہئے جیسے دھرنا ختم کرکے ہم آگے بڑھے،2013 کےالیکشن کاصحیح آڈٹ نہ ہواتو حقیقی جمہوریت نہیں آئےگی،قومی یکجہتی کا جوماحول بناہےاسی طریقے سےمعاملات آگےبڑھنےچاہئیں۔ چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ بارڈر پر بھارت نے ہمارے رینجرزاہلکاروں کو شہید کردیا،بارڈر پر بھارتی کارروائی پر حکومت کے ساتھ ہیں۔


مزید خبریں :