کھیل
02 جنوری ، 2015

سعید اجمل کا جلد بائیومکینک ٹیسٹ کرایا جاسکتا ہے، محمد اکرم

سعید اجمل کا جلد بائیومکینک ٹیسٹ کرایا جاسکتا ہے، محمد اکرم

لاہور ....نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے ہیڈ کوچ اور سلیکٹر محمد اکرم کا کہنا ہے کہ سعید اجمل کے باولنگ ایکشن کلئیر کرنے سے زیادہ اہم یہ ہے کہ وہ نئے ایکشن کے ساتھ کتنے موثر ثابت ہوتے ہیں ۔ اگلے دو ہفتوں کے دوران سعید اجمل کے باولنگ ایکشن کا باقاعدہ بائیو مکینک ٹیسٹ کرایا جاسکتا ہے ۔قذافی سٹیڈیم لاہور میں گفتگو کرتے ہو ئے محمد اکرم نے کہا کہ سعید اجمل اپنا باولنگ ایکشن کلئیر کرانے اور ماضی جیسی موثر باولنگ کرانے کے لیئے بڑی محنت کر رہے ہیں ، سعید اجمل کی کرکٹ ختم نہیں ہوئی ، ورلڈ کپ کے بعد بھی بہت کرکٹ ہے ،وہ یقینا ًایکشن میں دکھائی دیں گے ۔محمد اکرم نے بتایا کہ 21 کھلاڑیوں کا فٹنس لے لیا گیا ہے ، 10 کرکٹرز کاٹیسٹ 13 اور 14 جنوری کو ہوگا ۔ فٹنس لیول میں بہتری آرہی ہے ۔ محمد اکرم کا کہنا تھا کہ محمد حفیظ خاصے پازیٹو ہیں ، انہیں ورلڈ کپ میں باولنگ کرتے ہو ئے دیکھیں گے ۔انہوں نے مزید کہا کہ مصباح الحق صحت یاب ہو رہے ہیں ،وہ یقینا ورلڈ کپ کھیلیں گے ،عمر گل اور جنید خان نے بھی پنٹنگولر کپ کھیل کر اپنی فٹنس ثابت کر دی ہے ۔

مزید خبریں :