02 جنوری ، 2015
اسلام آباد .....وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ بہت بحث اور مشاورت ہوچکی ، قومی ایکشن پلان کا مسودہ قومی اسمبلی میں آج ہی پیش کرکے جلد از جلد منظور کرایا جائے گا۔ وزیراعظم کا سیاسی قائدین کے اجلاس میں دو ٹوک موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ تمام پارٹیوں نے آئین اور آرمی ایکٹ میں ترمیم پر اتفاق کیا تھا،قومی معاملےپرسیاستدان جس اتحاد کا مظاہرہ کررہے ہیں، قابل تحسین ہے، گزشتہ 15دنوں کےدوران کافی مشاورت ہوئی ہے،قومی ایکشن پلان پرحتمی فیصلےکاوقت آچکاہے۔وزیراعظم نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں نےایکشن پلان کی تیاری میں بھرپورکرداراداکیا،اب مسودے پر بحث کی مزید گنجائش نہیں رہ گئی،دہشتگردی کوختم کرنےاور فتنہ پھیلانے والی تنظیمو ں کو ختم کرنے کا آغاز کرنا ہوگا،لوگ ایکشن پلان کو ایکشن میں ڈھلتا ہوا دیکھنا چاہتے ہیں۔نواز شریف نے زور دیا کہ ملک سےگندصاف کرنےکےلیےکمرباندھنےکاوقت آگیاہے،کوئی شہری کسی تنظیم سےخطرہ محسوس نہ کرے،مسودہ تیار کرلیا گیا، اب اس میں کوئی ابہام نہیں ہونا چاہیے،ایکشن پلان پرمزیدکسی مشاورت کی ضرورت نہیں،عمل درآمدکی ضرورت ہے۔