02 جنوری ، 2015
کراچی ....ورلڈ کپ میں اب کچھ ہفتے ہی رہ گئے ہیں، ایک جانب جہاں میگا ایونٹ کیلئے سلیکٹرز سر جوڑ کر بیٹھ رہیے ہیں تو دوسری جانب پلیئرز بھی فائنل 15میں جگہ بنانے کیلئے اپنی خواہشات کا اظہار کررہے ہیں۔آئندہ میں شروع ہونیوالے ورلڈ کپ کیلئے قومی سلیکٹرز تیسرے اوپنر کی تلاش میں ہیں ۔ اس پر اظہر علی نے خود کو پیش کردیا ہے ،وہ کہتے ہیں کہ پہلے بھی اوپننگ کر چکاہوں اور اب بھی تیار ہوں۔فاسٹ بولر عمر گل کا بھی کہنا ہے کہ انہوں نے فٹنس مسائل سے چھٹکارا پالیا ہے ،وہ موہالی کا ٹوٹا خواب آسٹریلیا میں پورا کرنا چاہتے ہیں۔بھارت سے میچ کے بارے میں اظہر علی اور عمر گل کہتے ہیں کہ اس بار ورلڈ کپ کی تاریخ ضرور بدلنی ہے ۔