پاکستان
03 جنوری ، 2015

ظفر وال سیکٹر :بھارتی فائرنگ سے 13سالہ لڑکی جاں بحق

 ظفر وال سیکٹر :بھارتی فائرنگ سے 13سالہ لڑکی جاں بحق

شکرگڑھ......سیالکوٹ ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی افواج کی بلا اشتعال فائرنگ سے ایک 13 سالہ لڑکی شہید جبکہ ایک 8 سالہ بچہ زخمی ہوگیا۔بھارتی افواج کاسیالکوٹ ورکنگ باؤنڈری پر بلا اشتعال فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی افواج کی جارحیت سے ظفروال سیکٹر کے چک نہالہ کی 13 سالہ لڑکی سمیرا شدید زخمی ہوگئی۔ جسے تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ وہ راستے میں دم توڑ گئی ۔شکرگڑھ سیکٹر میں بھارتی فائرنگ سے 8 سالہ بچہ مرسلین زخمی ہوگیا۔ پاکستان رینجرز کی جانب سے بھارتی فائرنگ کا بھرپور جواب دیا جا رہا ہے۔31 دسمبر کو بھارتی سیکیورٹی فورسزنے فلیگ میٹنگ کے بہانے رینجرز اہل کاروں کو بلایا اور فائرنگ کردی تھی۔ جس سے رینجرز کے دو اہل کاروں نائیک ریاض شاکر اور لانس نائیک صفدر کوشہید ہوگئے تھے۔

مزید خبریں :