04 جنوری ، 2015
ویلنگٹن......کمار سنگاکارا کی شاندار ڈبل سنچری کی بدولت نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں سری لنکا کی ٹیم کو 113 رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔ویلنگٹن ٹیسٹ کے پہلے دن 15 وکٹیں گریں، لیکن دوسرا دن کمار سنگاکارا کے نام رہا، سری لنکن بیٹسمین نے کیرئیر کی 11ویں ڈبل سنچری اسکور کرتے ہوئے ٹیم کا اسکور 5 وکٹ پر 78 رنز سے 356 رنز تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا، وہ 203 رنز بناکر آئوٹ ہوئے۔دنیش چندی مل نے 67 رنز کے ساتھ انکا بھرپور ساتھ دیا،ڈگ بریسویل اور جمی نیشم نے تین تین وکٹیں حاصل کیں، جب پہلے دن کا کھیل ختم ہوا تو نیوزی لینڈ نے دوسری اننگز میں بغیر کسی نقصان کے 22 رنز بنالئے تھے، سری لنکا کو میچ میں 113 رنز کی برتری حاصل ہے۔