پاکستان
04 جنوری ، 2015

ایپکس کمیٹی کااجلاس آرمی چیف جنرل راحیل پشاور پہنچ گئے

 ایپکس کمیٹی کااجلاس آرمی چیف جنرل راحیل پشاور پہنچ گئے

پشاور......آرمی چیف جنرل راحیل شریف خیبر پختونخوا کی سیکورٹی پر ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کیلئے پشاور پہنچ گئے۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق اجلاس میں خیبر پختونخواکےگورنراوروزیراعلیٰ کے علاوہ ڈی جی آئی ایس آئی اور کورکمانڈرپشاوربھی شریک ہونگے۔اجلاس میں قومی ایکشن پلان اوردیگراہم معاملات پرغورکیا جائے گا۔ اس سے پہلے پنجاب کی ایپکس کمیٹی کا پہلا اجلاس کور ہیڈکوارٹر لاہور میں ہوا۔ اجلاس میں آرمی چیف، پنجاب کے تمام کور کمانڈرز، وزیراعلیٰ پنجاب اورصوبائی حکام نے شرکت کی تھی۔ اجلاس میں پنجاب میں امن وامان کی صورتحال اور نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کا جائزہ لیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اجلاس کا مقصد فوج اور حکومت میں ہم آہنگی پیدا کرنا ہے۔ اجلاس سےخطاب میں جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ تمام انٹیلی جنس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان ہم آہنگی ہی کامیابی کی کُنجی ہے۔عوام ،انٹیلی جنس اورسیکورٹی فورسز کی کوششوں سے ہی دہشت گردی کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ انتہا پسندی اور دہشت گردی کو ہر قیمت پرجڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔ انھوں نے صوبائی حکومت کو تیز عدالتی کارروائی میں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔

مزید خبریں :