04 جنوری ، 2015
کراچی......کراچی میں 12ربیع الاول کے سلسلے میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے۔ پہلی بار عید میلادالنبی کے جلوس میں شرکت کرنے والی گاڑیوں کو سیکیورٹی اسٹیکرز جاری کیے گئے، نیو میمن مسجد سے براستہ ایم اے جناح روڈ سے نکلنے والے جلوس کے باعث اطراف کی رابطہ سڑکیں بند کر دی گئی تھی۔ عید میلاد النبی کے موقع پر شہر میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے، 12ربیع الاول کے موقع پر پہلے موبائل فون بند کرنے کی تجویز دی گئی تھی تاہم اس پر عمل نہیں کیا گیا، موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر دو دنوں کے لیے پابندی عاید کی گئی تھی۔ جشن عید میلاد النبی کے سلسلے میں مرکزی جلوس ایم اے جناح روڈ کی نیو میمن مسجد سے نکالا گیا، جلوس کے اطراف کی سڑکیں پر رکاوٹیں کھڑی کر کے بند کر دی گئی تھی۔ جلوس میں شامل ہونے والے ہر شخص کی جامہ تلاشی لی گئی جبکہ اونچی عمارتوں پر ماہر نشانہ بازوں تعینات کیے گئے۔ کیمروں والی پولیس موبائل استعمال کیے جانے کے علاوہ ٹریفک اور پولیس کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم کی مدد سے بھی امن و امان کی صورتحال پر نظر رکھی گئی اور جلوس کی فضائی نگرانی بھی کی گئ۔ربیع الاول کے جلوسوں کے لیے ٹریفک پولیس نے بھی پلان جاری کیا تھا ، مجموعی طور پر شہر میں ساڑھے سولہ ہزار پولیس اہلکار جبکہ جلوس کے راستوں پر ساڑھے 6ہزار پولیس اہلکار تعینات کیے گئے جبکہ رینجرز اہلکاروں کی تعداد اس کے علاوہ تھی، آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی اور کراچی پولیس چیف غلام قادر تھیبو بھی وقتا فوقتا شہر کے مختلف علاقوں سے برآمد ہونے والے جلوسوں کا دورہ کیا۔