دنیا
06 جنوری ، 2015

اسپین میں جشن عید میلاد النبی کے جلوس اور علماء کے خطابات

اسپین میں جشن عید میلاد النبی کے جلوس اور علماء کے خطابات

بارسلونا.......شفقت علی رضا........دنیا بھر کی طرح سپین کے شہروں بادالونا اور بارسلونا میں بھی جشن عید میلاد النبی ﷺ نہائت عقیدت و احترام سے منایا گیا ۔دعوت اسلامی سپین کی جانب سے عید میلاد النبی ﷺ کے مرکزی جلوس کا اہتمام کیا گیا جس میں عاشقان رسول ﷺ اپنی گاڑیاں سجائے ہاتھوں میں سبز جھنڈے لئے درود پاک کا ورد کرتے اورجشن آمد رسول ﷺمرحبا مرحبا جیسے فلک شگاف نعرے لگاتے بارسلونا کی گلیوں سے گزرتے ہوئے تین چمنیوں والا پلاثا میں پہنچے جہاں مسجد فیضان مدینہ پارالیل بارسلونا کے امام محمد عمران عطاری نے حضرت محمد وﷺکی ولادت با سعادت کی برکات پر مفصل خطاب کیا ۔ دوسری جانب منہاج القرآن اسپین کے زیر اہتمام سپورٹس ہال میں جشن آمد رسول ﷺ کانفرنس کا انعقاد کیا جہاں علامہ محمد عربی نے حضور ﷺ کی سیرت طیبہ پر خطاب کیا اور قدیر خان نے اپنے گروپ اور ’’ دف ‘‘کے ساتھ آنحضور کی بارگاہ میں نعتیہ اشعار کے پھول نچھار کئے بعد ازاں شرکاء کانفرنس مشعل بردار جلوس کی شکل میں رامبلہ راوال پر پہنچے جہاں مسلمانوں کے اتفاق و اتحاد اور پاکستان کی سلامتی کی خصوصی دعاء کی گئی ۔بارسلونا کے نواحی علاقہ بادالونا میں جشن عید میلا النبی کا مشعل بردار جلوس پاک پنجاب کاتالان ایسوسی ایشن اور منہاج القرآن کے زیر اہتمام برآمد کیا گیا ۔جس سے علامہ عبدالرشید شریفی اور علامہ سید ضیغم عباس نے خطاب کیا جبکہ سپانش زبان میں محمد اقبال چوہدری نے خطاب کا ترجمہ بیان کیا ۔مقامی انتظامیہ کے ساتھ ساتھ چوہدری امانت مہر ،میاں عمران ساجد ، راجہ شعیب ستی ،راجہ ٹیپو ، مذہبی سکالر سہیل حیدر ،چوہدری مظہر وڑائچانوالہ ،علی ذوالفقار حشمت ،طارق رفیق بھٹی ،ایاز عباسی ،حاجی اسد حسین ، چوہدری اختر ، مرزا اکرم بیگ ،حافظ عبدالرزاق صادق اور امتیاز آکیہ نے جلوسوں کے انعقاد میں انتظامی امور کو احسن طریقہ سے سر انجام دیا ۔

مزید خبریں :