دنیا
06 جنوری ، 2015

اسپین : دستاویزات طلب کرنےپر پولیس اہلکار کو ٹرینتلےدھکا دیدیا

اسپین : دستاویزات طلب کرنےپر پولیس اہلکار کو ٹرینتلےدھکا دیدیا

میڈرڈ........شفقت علی رضا .......میڈرڈ میں شناختی پیپرز مانگنے پر امیگرنٹ نے پولیس اہلکار کو ٹرین کی پٹری پر دھکا دیدیا جس سے وہ ٹرین کی زدمیں آکر ہلاک ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق سپین کے دارلحکومت میڈرڈکے "ایمباخادور سٹیشن" پرایک پولیس اہلکارنے ایک امیگرنٹ سے شناختی پیپرزطلب کئے تو جواب میں امیگرنٹ نے اس پولیس اہلکار کو ایک چلتی ٹرین کے سامنے دھکا دیدیا اوروہ اہلکارچلتی ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہو گیا۔ہلاک ہو نیوالے پولیس اہلکار کی عمر 28سال بیان کی جاتی ہے اوراس کانام فرانسیسکو خابیراورتیگا ہے۔فرانسیسکو کو فوری طور پرہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسا،ملزم بھی پولیس اہلکار کے ہمراہ گتھم گتھا ہو نے کے نتیجے میں ریلوے ٹریک پر گرگیا تھا اور اس کے سر میں بھی شدیدترین چوٹ آئی ہے اورہسپتال میں زیر علاج ہے۔پولیس نے ملزم کو شناخت کر لیا ہے اور اسکی شناخت علی رابا یودیکے نام سے ہوئی ہے اور اس کا تعلق افریقی ملک آئیوری کوسٹا سے ہیاور یہ غیر قانونی طورپر 2011میں سپین میں داخل ہو ا تھا۔2013میں ملزم کیخلاف نو مقدمات درج ہیں اوریہ تین مرتبہ دھمکیاں دینے کے الزام میں گرفتار بھی ہو چکا ہے جبکہ اس پر دو پرتشددچوریوں کا بھی کیس درج ہے اور سپین میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے اور امیگرنٹس لا کی خلاف ورزی جیسے الزامات کا بھی سامنا ہے ۔پولیس نے قتل کی ایف آئی آر درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے۔

مزید خبریں :