دنیا
07 جنوری ، 2015

فرانس: اخبار کے دفتر پر فائرنگ، ہلاکتوں کی تعداد 12 ہوگئی

فرانس: اخبار کے دفتر پر فائرنگ، ہلاکتوں کی تعداد 12 ہوگئی

پیرس.........فرانس میں اخبار کے دفتر پر فائرنگ سے ہلاکتوں کی تعداد 12 ہوگئی۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق پیرس میں 2 مسلح نقاب پوش حملہ آوروں نے اخبار کے دفتر میں گھس کر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 11 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ 10 افراد زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک اور شخص زخموں کی تاب نہ لاکر جاں بحق ہوگیا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق فائرنگ سے ہلاک ہونے والوں میں 2 پولیس اہلکار اور ایک صحافی شامل ہیںجبکہ 3 پولیس افسران سمیت 9 افراد زخمی ہیں۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق زخمیوں میں سے 5 افراد کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ فرانس کے صدر فرانسوا اولاند نے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے کابینہ کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے۔ خبرایجنسی کے مطابق واقعے کے بعد فرانس میں عبادت گاہوں، میڈیادفاتر، ایئرپورٹس اوربس اڈوں کی سیکیورٹی سخت کردی گئی۔

مزید خبریں :