انٹرٹینمنٹ
08 جنوری ، 2015

رومانس اور کامیڈی سے بھرپور فلم "ایکسیڈینٹل لو"کا پہلا ٹریلر جاری

رومانس اور کامیڈی سے بھرپور فلم

لاس اینجلس .....رومانس اور کامیڈی کے دیوانوں کیلئے مزاح سے بھرپور فلم ایکسیڈینٹل لو کا پہلاٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔ڈیوڈ او رسل کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ریسٹورنٹ میں کام کرنے والی ایک ویٹریس کے گرد گھومتی ہے جو ایک نوجوان سینیٹر کی محبت میں گرفتار ہوجاتی ہے۔فلم میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والوں میں جسیکا بیل،جیک گلینہال ،کیتھرین کینر،جیمز مارسڈین،بل ہیڈر اور ٹریسی مارگن سمیت دیگر فنکار شامل ہیں۔ڈیوڈ او رسل کی لکھی گئی کہانی پر مبنی یہ فلم 20فروری کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کردی جائے گی۔

مزید خبریں :