انٹرٹینمنٹ
09 جنوری ، 2015

ارجن کپور اور سوناکشی سنہا آج سے تیور دکھانے کیلئے تیار

ارجن کپور اور سوناکشی سنہا آج سے تیور دکھانے کیلئے تیار

ممبئی .......ایکشن سے بھرپور بالی ووڈ فلم "تیور"آج ریلیز کی جارہی ہے۔بالی ووڈ کے عشق زادے ارجن کپوراور دبنگ گرل سوناکشی سنہا کی فلم تیور آج ریلیز کی جارہی ہے۔امت شرما کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم 2003کی بلاک بسٹر تیلگو فلم اوکاڈو کا ری میک ہے، جس کی کہانی پنٹونامی آگرہ کے ایک جوشیلے نوجوان کے گرد گھومتی ہے جورادھیکا نامی لڑکی کے عشق میں گرفتار ہو جاتا ہے۔فلم کی کاسٹ میں ارجن کپور اور سوناکشی سنہا سمیت منوج باجپائی،قدیر خان ،شروتی ہاسن سمیت دیگر شامل ہیں۔بونی اور سنجے کپور کی پروڈکشن میں بننے والی یہ فلم آج9جنوری کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جارہی ہے۔

مزید خبریں :