09 جنوری ، 2015
ممبئی .....بالی وڈفلمساز و ہدایتکاراور اداکار فرحان اختر اور فرح خان آج اپنی سالگرہ منارہے ہیں۔9جنوری کا دن یقیناًبالی وڈ کے لیے ایک معنی خیز اور اہم دن ہوگا جب فلم نگری کے دو کامیاب ترین افراد فرح خان اور فرحان اخترایک ہی دن اپنی سالگرہ پر ایک دوسرے کو مبارکباد دیتے نظر آئینگے۔فلمساز و ہدایتکار،گلوکار اور اداکارفرحان اخترکل اپنی41ویں جبکہ کوریو گرافر،فلمساز و ہدایتکاراور اداکارہ فرح خان اپنی 50ویں سالگرہ منائینگی۔9جنوری1974ء کو بھارتی ریاست مہارشٹرا کے شہر ممبئی میں پیدا ہونے والے فرحان اختر نے1991ء میں 17برس کی عمر میں معروف سینماٹوگرافر ہدایت کار من موہن سنگھ کی فلم’’لمحے‘‘ میں انکی شاگردی کی۔ 1997ء میں فلم ’’ہمالیے پترا‘‘ میں ہدایتکارپنکج پرشہارکی معاون کی حیثیت سے کام کرنے والے فرحان اختر نے بطور ہدایتکار اپنے کیرئیر کاآغاز فلم دل چاہتا ہے اور لکشیاسے کیا اور دونوں ہی باکس آفس پر ہٹ ہوئیں۔فلم راک آن،لک بائی چانس،کارتھک کالنگ کارتھک ،زندگی نہ ملیگی دوبارہ ،بھاگ ملکھا بھاگ اور شادی کے سائیڈ افیکٹس میں اداکارانہ صلاحیتوں کے اظہار پر مداحوں نے انہیں بیحد سراہا۔ دوسری جانب9جنوری1965کو پیدا ہونے والی فرح خان بطور کریو گرافراورہدایت کار فلم میں ہوں نا، اوم شانتی اورتیس مارخان سے اپنے مداحوں کو تفریح فراہم کرتی نظر آئیں۔اپنے طویل ترین کیرئیر میں وہ80سے زائد فلموں کے 100سے زائد گانوں میں کوریوگرافر کی حیثیت سے کام کرچکی ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے دونوں نہ صرف ایک ہی دن سالگرہ مناتے ہوئے ایک دوسرے کو مبارکباد دینگے بلکہ دونوں آپس میں کزن بھی ہیں۔