10 جنوری ، 2015
ممبئی .....بالی ووڈ اداکارریتک روشن آج 41ویں سالگرہ منارہے ہیں۔بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے مشہور اداکاراورلاکھوں مداحوں کے دلوں پر راج کرنے والے ریتک روشن نے زندگی کی اکتالیس بہاریں دیکھ لی۔10جنوری1974ء کو بھارتی ریاست مہارشٹرا کے شہر ممبئی میں ایک فلمی گھرانے میں پیدا ہونے والے ریتک روشن نے 1980ء میں پہلی بار صرف6سال کی عمر میں فلم ’’Aasha‘‘میں چائلڈ ایکٹر کی حیثیت سے کام کیا جبکہ بطور ہیروا پنے بالی ووڈ کیرئیر آغاز2000ء میں فلم کہو نا پیار ہے سے کیا۔ پہلی ہی فلم میں متاثر کن اداکاری پرریتک کو نہ صرف فلم فیئر کے بیسٹ میل ڈیبیو بلکہ بہترین اداکار کے ایوارڈ کا بھی حقدار ٹھہرایا گیا۔کہو نا پیار ہے میں شاندار کردار نگاری کا مظاہرہ کرنے والے ریتک نے پیچھے مُڑ کر نہیں دیکھا اور مشن کشمیر،لکشیا،کبھی خوشی کبھی غم،دھوم 2،کرش،کوئی مل گیا،جودھا اکبر،گزارش، زندگی نہ ملیگی دوبارہ، اگنی پتھ اور کرش تھری جیسی کامیاب فلمیں دیتے ہوئے کئی ایوارڈز اپنے نام کیے۔دوہزار گیارہ اور بارہ میں ایشیا کے سب سے پُرکشش ترین مرد کا خطاب حاصل کرنے والے ریتک روشن کا مومی مجسمہ2011ء میں لندن کے مادام تساؤ میوزیم جبکہ2012میں واشنگٹن کے مادام تساؤ میوزیم جبک کی زینت بنایاگیا ۔2011ء میں ریتک نے پہلی بار جسٹ ڈانس نامی ایک رئیلٹی شو میں بطور جج بھی فرائض سر انجام دئیے۔ ریتک کی گزشتہ برس ریلیز ہونے والی فلم بینگ بینگ دنیا بھر میں ایک ساتھ 5 ہزار ایک سو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی گئی جو کسی بھی بالی وڈ فلم کی جانب سے سب سے بڑی ریلیز ہے۔بینگ بینگ نے صرف بھارت میں اپنے ابتدائی گیارہ دنوں میں باکس آفس پر 150 کروڑ روپے سے زیادہ کا بزنس کر کے سب کو حیران کیا بلکہ اس کی مجموعی آمدنی 300 کروڑ سے بھی تجاوز کر گئی۔