10 جنوری ، 2015
ممبئی .....بالی وڈ کی موہنی صورت والی اداکارہ سری دیوی ایک بار پھر بالی ووڈ میں دھوم مچانے کو تیارہوگئی ہیں۔80 کی دہائی میں اپنے مختلف انداز اور اداؤں سے فلم بینوں کے دل جیتنے والی بالی وڈ اداکارہ سری دیوی اپنے شوہر بونی کپور کی فلم میں اہم کردار ادا کریں گی۔بونی کپور کا کہنا ہے کہ بحیثیت فلمساز انہوں نے اپنی اگلی فلم میں سری دیوی کو لینے کا فیصلہ کیا ہے، جس کا موضوع خواتین سے متعلق ہے اور اس میں سری دیوی کا کردار انتہائی اہم ہوگا۔واضح رہے کہ سری دیوی نے 1996 میں بونی کپور سے شادی کے بعد فلم نگری سے کنارہ کشی اختیار کرلی تھی تاہم 2012 میں انہوں نے ’’انگلش وِنگلش‘‘ میں مرکزی کردار ادا کرکے ایک بار پھر اپنے آپ کو منوایا تھا۔