دنیا
10 جنوری ، 2015

مشی گن:برف باری سےٹریفک حادثات،2 ٹریلرز میں آتشزدگی

مشی گن:برف باری سےٹریفک حادثات،2 ٹریلرز میں آتشزدگی

مشی گن .....امریکی ریاست مشی گن میں برف باری کےباعث ہائی وے پر متعدد ٹریفک حادثات، تصادم سے دو ٹریلرز میں آگ لگ گئی ،حادثات کے بعد ہائی وے بند کردی گئی۔ مشی گن انتظامیہ کے مطابق ریاست میں شدید برف باری کے باعث انٹر اسٹیٹ ہائی وے کو اس وقت بند کرنا پڑا، جب سڑکوں پر برف اور پھسلن کے باعث متعدد گاڑیاں آپس میں ٹکراگئیں،تصادم کے نتیجے میں2 ٹریلرز میں آگ بھی لگی، جن میں ایک ٹریلر میں آتش بازی کا سامان بھی تھا، کسی خطرے کے پیش نظر انتظامیہ نے قریبی گھروں کو خالی کرالیا تھا۔پولیس کے مطابق گاڑیوں کے ٹکرانے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہوا ہے جبکہ دیگر 10 زخمی ہیں۔مشی گن کے ایک اور ہائی وے ویو ایس 23 پر بھی برف باری کے باعث گاڑیوں کے قطاریں لگ گئیں، جس کے بعد اسے بھی عارضی طور پر بند کردیا گیا ہے ۔

مزید خبریں :