پاکستان
10 جنوری ، 2015

21 ویں آئینی ترمیم قرآنی حروف نہیں، وفاقی وزیر مذہبی امور

21 ویں آئینی ترمیم قرآنی حروف نہیں، وفاقی وزیر مذہبی امور

اسلام آباد......اسلام آباد میں منعقدہ کل پاکستان بین المدارس تقریری مقابلوں کے اختتامی سیشن سے خطاب میں وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا کہ 21 ویں آئینی ترمیم قرآنی حروف نہیں ، علماء تجاویز دیں ،غو رکر یں گے۔ مجلس صوت الاسلام کے اعلامیہ میں علما نے دہشت گردوں کے خلاف اکیسویں آئینی ترمیم اور ایکشن پلان کی مکمل حمایت کا اعلان کیا گیا۔ مجلس صوت الاسلام کے زیر اہتمام بین الاضلاع ،ڈویژنز اور صوبوں کے بعد اسلام آباد میں تقریری مقابلوں کا فائنل راؤنڈ منعقد ہو ا ۔پہلی دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کو بالترتیب 10 لاکھ ،5 لاکھ اورڈھائی لاکھ کے نقد انعامات دئیے گئے ۔

مزید خبریں :