پاکستان
10 جنوری ، 2015

میرپور خاص: پولیس مقابلہ،2ایس ایچ او سمیت 5اہلکار جاں بحق،3ڈاکو ہلاک

میرپور خاص: پولیس مقابلہ،2ایس ایچ او سمیت 5اہلکار جاں بحق،3ڈاکو ہلاک

میر پور خاص ....میر پور خاص کے علاقے محمود آباد میں ڈاکوئوں سے مقابلے میں 2ایس ایچ او سمیت 5 پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ سندھ کے 3 انتہائی مطلوب ڈاکو ہلاک ہوگئے ہیں۔ ایس ایس پی عرفان بلوچ کے مطابق7گھنٹے تک جاری رہنے والے مقابلے میں میرپور خاص ،مٹیاری ،ٹنڈوالہ یار اور حیدرآباد کے 12تھانوں کی پولیس حصہ لیا۔ڈی آئی جی ثنا اللہ عباسی کے مطابق مقابلے میںچھوٹو نایجو اور قربان نایجو سمیت سندھ کے تین بدنام زمانہ ڈاکو ہلاک ہوگئے ہیں،مارے جانیوالے ڈاکوں 50سے 60مقدمات میں مطلوب تھے، جن پر دس دس لاکھ روپے انعام تھا ۔ڈی آئی جی کے مطابق ڈاکوئوں نے خواتین اور بچوں کو ڈھال بنا کر استعمال کیا،مقابلے میں زخمی ہونیوالی 5خواتین کو اسپتال لایا گیا ہے،آپریشن کے بعد علاقے کو کلیئر کردیا گیا ہے۔ثنا اللہ عباسی نے مزید کہا کہ کہ اغوابرائےتاوان کےانتہائی مطلوب ڈاکوؤں کیخلاف کارروائی کی جارہی ہے۔

مزید خبریں :