10 جنوری ، 2015
حیدر آباد......میر پور خاص میں پولیس مقابلے کے دوران شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ پولیس لائن حیدرآباد میں ادا کردی گئی،جن پولیس اہل کاروں کی نماز جنازہ ادا کی گئی ان میں ایس ایچ او لطیف آباد اے سیکشن حسن علی عابدی ، کانسٹیبل عبدالجبار شیخ، دلبر انڑ اور انور جمیلشامل ہیں۔نماز جنازہ میںپولیس افسران ،متحدہ کے عہدیداران اور مقتولین کے رشہ داروں نے شرکت کی۔واضح ہے کہ میر پور خاص کے علاقے محمود آباد میں انتہائی مطلوب ڈاکوؤں چھوٹو ناریجو اور قربان ناریجو کی موجودگی پرآپریشن کے دوران پولیس مقابلہ ہوا جس میںدو ایس ایچ اوز اور تین کانسٹیبل شہید ہو ئے۔