کاروبار
11 جنوری ، 2015

موبائل فون پرفی سیٹ200روپےریگولیٹری ڈیوٹی عائد

موبائل فون پرفی سیٹ200روپےریگولیٹری ڈیوٹی عائد

اسلام آباد ....اب موبائل فون کی قیمت میں اضافے کا امکان ہے کیونکہ فی سیٹ پر 200روپےریگولیٹری ڈیوٹی عائدکردی گئی ہے ۔ اسلام آباد میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی۔ جس میں انڈرانوائسینگ کے عنصر سے بچنے کیلئے موبائل فون سیٹز پر ڈیوٹی لگادی گئی ہے۔اس کے علاوہ ملک کی مقامی صنعتوں کو تحفظ دینے کیلئے درآمدی اسٹیل پر15فیصدڈیوٹی عائدکرنےکا بھی فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں نجی بجلی گھروں کیلئے5فیصدکسٹم ڈیوٹی مزید3سال تک ختم کرنےکافیصلہ کیا گیا۔ساتھ ہی ایل این جی کی تقسیم کیلئے کراچی سے ملک کے دیگر علاقوں تک پائپ لائن بچھانے کی بھی منظوری دیدی گئی ہے۔

مزید خبریں :