11 جنوری ، 2015
کراچی ......نیشنل ہائی وے بس حادثے میں جاں بحق 28سے زائد افراد کی لاشیں جناح اسپتال منتقل کی گئی ہیں جبکہ اسپتال میں ایمرجنسی نافذکردی گئی۔وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے نیشنل ہائی وے حادثے کا نوٹس لے کر امدادی کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ متحدہ قومی موومنٹ نے حادثے پر اظہار افسوس کیا ہے۔جناح اسپتال کے شعبہ حادثات کی سربراہ ڈاکٹر سیمی جمالی کے مطابق اسپتال میں تاحال 28سے زائد افراد کی لاشیں اور 4زخمیوں کو منتقل کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق حادثے میں زخمی ہونیوالے 6افراد کو اسٹیل ٹائون کے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔