11 جنوری ، 2015
کراچی .....صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ ممتاز جاکھرانی نےکراچی میں بس حادثےانسانی جانوں کے ضیائع کا ملبہ این ایچ اے پرڈال دیا ہےجبکہ موٹر وے پولیس کے ایس ایس پی شوکت کھٹیان نے کہاہے کہ لنک روڈ این ایچ اے کی حدود میں نہیں ، یہ ملیر ڈسٹرکٹ کی حدود میں ہے ۔جائے حادثہ پر میڈیا سے گفتگو میں ممتاز جاکھرانی نے کہا کہ نیشنل ہائی وے کے حادثے کی وجہ سڑک کی خراب بھی ہوسکتی ہے ، واقعے کی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعلیٰ کو بھیجی جائیگی۔ وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا کہ بس میں گیس سلینڈر لگنے کی اطلاعات کا جائزہ لیا جائے گا کیونکہ طویل روٹ کی کسی بھی بس میں گیس سلینڈر لگانے کی اجازت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ابتدائی طور پر پتا لگا ہےکہ حادثہ آئل ٹینکر کی غلطی سے ہوا جو کہ غلط سمت میں آرہا تھا۔ممتاز جاکھرانی کا کہناتھا کہ اسٹیل ٹاؤن کی جانب سے فائر ٹینڈر روانہ نہ کرناافسوس ناک ہے۔