پاکستان
11 جنوری ، 2015

کراچی:کوچ اور آئل ٹینکر میں ہولناک تصادم،40 مسافرجاں بحق

کراچی:کوچ اور آئل ٹینکر میں ہولناک تصادم،40 مسافرجاں بحق

کراچی .....کراچی سے شکار پور جانے والی مسافر بس نیشنل ہائی وے ، سپر ہائی وے لنک روڈ پر خطرناک حادثے کا شکار ہوگئی ، غلط سمت سے آنے والے آئل ٹینکر سے تصادم کے نتیجے میں بس میں سوار 40 سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ آگ کے باعث جھلسنے سے متعدد لاشیں ناقابل شناخت ہوگئیں ۔کراچی سے شکار پور جانے والی مسافر بس کو حادثہ رات 2 بجے سے کچھ دیرپہلے پیش آیا ، مسافر بس میں 48 افراد کی گنجائش تھی تاہم اس میں گنجائش سے زیادہ افراد سوار تھے ۔ حادثہ سپر ہائی وے،نیشنل ہائی وے لنک روڈ پر اس وقت پیش آیا جب رانگ سائیڈ سے آنیوالا آئل ٹینکر بس سے ٹکرا گیا۔تصادم کے بعد بس میں آگ لگ گئی، آگ لگنے کے نتیجے میں اب تک 40 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی جاسکی ہے ۔ زخمیوں کو اسٹیل ٹاؤن اسپتال اور جناح اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ لاشیں جناح اسپتال منتقل کی جاچکی ہیں۔ذرائع کے مطابق مسافر وین میں گیس سلنڈر بھی نصب تھے اور ممکنہ طور پر ٹکر کےبعد گیس سلنڈرز کا پھٹنا بھی آگ لگنے کی وجہ ہوسکتا ہے ، ابتدائی تحقیقات میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ حادثہ آئل ٹینکر کے ڈرائیور کی غفلت کے باعث پیش آیا ، حادثے میں چند ایک افراد معجزانہ طورپر بچ گئے۔

مزید خبریں :