پاکستان
11 جنوری ، 2015

متحدہ کا وزیراعلیٰ ہائوس پر میتوںکے ہمراہ مظاہرہ ،الطاف حسین کا خطاب

متحدہ کا وزیراعلیٰ ہائوس پر میتوںکے ہمراہ مظاہرہ ،الطاف حسین کا خطاب

کراچی ......متحدہ قومی موومنٹ کا مقتول کارکنوں کی میتیں وزیر اعلیٰ ہاؤس کے سامنے رکھ کر احتجاجی مظاہرہ جاری کئی گھنٹوں سے جاری ہے۔ مظاہرین سے ٹیلی فونک خطاب میں قائد تحریک الطاف حسین نے دھرنے کے شرکاء سے سوال کیا کہ متحدہ کے کارکنوں سے دشمنوں سے بھی بدتر سلوک کیوں کیا جاتاہے؟ ۔الطاف حسین کا کہنا تھاکہ قانون نافذ کرنےوالےایم کیو ایم کےکارکنوں سےدشمنوں جیساسلوک کرتےہیں،وزیراعلی اورانکےوزراکوایم کیوایم کےاحتجاج کی کوئی پرواہ نہیں ہے، کوئی انہیں بتائے کہ وہ کس سے انصاف مانگيں، وزیراعلی کوکوئی فکرنہیں،وہ خواب خرگوش کےمزےلےرہےہیں، الطاف حسین نے وزیراعظم اور آرمی چیف سے مطالبہ کیا کہ وہ صورتحال کا فوری نوٹس لیں ، الطاف حسین نےکہاکہ فرازعالم کےخلاف ایک بھی الزام ثابت نہیں ہوسکا ۔وزیراعلیٰ ہائوس کے سامنے رات گئے سےایم کیو ایم کے رہنمااور کارکنان اپنے مقتول کارکنوں کی لاشیں رکھ احتجاج کررہے ہیں۔

مزید خبریں :