پاکستان
11 جنوری ، 2015

کراچی:مسافرکوچ، آئل ٹینکر تصادم، 59 افراد جاں بحق

کراچی:مسافرکوچ، آئل ٹینکر تصادم، 59 افراد جاں بحق

کراچی ........کراچی کے قریب ٹینکر مسافر کوچ سے ٹکرا گیا المناک حادثے میں خواتین اور بچوں سمیت 59 افراد جاں بحق ہوگئے۔ بدقسمت مسافرکوچ کراچی سے شکارپور جارہی تھی رات گئے کراچی سے شکار پور جانے والی بد قسمت بس نیشنل ہائی وے لنک روڈ پر پہنچی تو مخالف سمت سے آنے والے ٹینکر سے تصادم کا شکار ہو گئی ۔حادثے کے فوری بعد بس میں آگ لگ گئی رات کے باعث کئی مسافر سوئے ہوئے تھے اور فوری طوری بس سے با ہر نہ آسکے ۔آگ نے چند لمحوں میں بس کو مکمل طور پر لپیت میں لے لیا اور صرف چند مسافر ہی شیشہ توڑ کر باہر نکل سکے جس کے باعث وہ زخمی ہو گئے ۔آگ کی شد ت کے باعث خواتین اور بچوں سمیت 59 افراد لقمہ اجل بن گئے۔جناح اسپتال کی ڈائریکٹر شعبہ حادثات ڈاکٹر سیمی جمالی کے مطابق جناح اسپتال میں 59 لاشیں لائی گئئیں، جبکہ 5 زخمیوں کو اسٹیل ٹاون اسپتال منتقل کیا گیا ۔ ایم ایل او ڈاکٹر شہزاد کا کہنا تھا کہ 49 مرد، اور 8 خواتین اور 2 بچوں کی لاشیں جناح اسپتال لائی گئی ہیں جن کی شناخت انتہای مشکل ہے لاشوں کی شناخت کے لئے ڈی این اے ٹیسٹ کیا جائے گا ۔وزیر ٹرانسپورٹ ممتاز جکھرانی نے بتایا کہ ابتدائی طور پر پتا لگا ہے کہ حادثہ آئل ٹینکر کی غلطی سے ہوا جو کہ غلط سمت میں آرہا تھا۔ بدقسمت بس میں ایک ہی خاندان کے نو سے زائد افراد سمیت 59جاں بحق ہونے والوں کی شناخت کا سلسلہ جاری ہے۔

مزید خبریں :