دنیا
13 جنوری ، 2015

امریکی سینٹرل کمانڈکاٹویٹراکاؤنٹ داعش کے حامیوں نےہیک کرلیا

امریکی سینٹرل کمانڈکاٹویٹراکاؤنٹ داعش کے حامیوں نےہیک کرلیا

واشنگٹن ......امریکی سینٹرل کمانڈ کے ٹویٹر اکاؤنٹ کو داعش کے حامیوں نے ہیک کر لیاہے۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق معاملہ سنجیدہ ہے، سنجیدگی سے جائزہ لے رہے ہیں۔امریکی سینٹرل کمانڈ کے ٹوئٹر اور یوٹیوب اکاؤنٹ کو پیر کے روز داعش کے حامی افراد نے ہیک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ہیکرز کی جانب سے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے منسلک مختلف امریکی جنرلز کی فہرست اور ان کے پتے لیک کیے گئے تھے۔2 امریکی عہدیداروں کا کہنا تھا کہ واقعہ شرمناک ضرور مگر سیکیورٹی کے اعتبار سے خطرہ نہیں ہے۔واقعے کے بارے میں وائٹ ہاؤس کے پریس سیکریٹری جوش ارنسٹ کا کہنا ہے امریکا اس معاملہ کو سنجیدگی سے دیکھ رہا ہے اور اس حوالے سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔

مزید خبریں :