انٹرٹینمنٹ
13 جنوری ، 2015

اکشے کمار کی ایکشن ڈرامہ فلم ’بے بی‘ کے گانے کی ویڈیو جاری

اکشے کمار کی ایکشن ڈرامہ فلم ’بے بی‘ کے گانے کی ویڈیو جاری

ممبئی ......اکشے کمار کی ایکشن ڈرامہ فلم"بے بی"کے پہلے گانے"میں تجھ سے پیار نہیں کرتا"کی ویڈیو اور نئے ڈائیلاگ پروموز جاری کردئیے گئے ہیں۔بالی ووڈ کے کھلاڑی کمار ایک بار پھر ایکشن میں۔اکشے کمار کی ایکشن ڈرامہ فلم بے بی کے ٹریلر کے بعد فلم کے پہلے گانے اورنئے ڈائیلاگ پروموز جاری کردیے گئے ہیں۔منوج منتشر کے تحریر کردہ"میں تجھ سے پیار نہیں کرتا"کے بولوں پر مبنی اس گانے کو پاپوں کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے جسکی وڈیو میں اکشے اپنی بیوی کیساتھ رومانٹک موڈ میں نظر آرہے ہیں۔ہدایتکار نیرج پانڈے کی اس فلم میں اکشے کے مدِ مقابل تاپسی پنو مرکزی کردار ادا کررہی ہیں جبکہ دیگر اداکاروں میں رانا دگوبتی،انوپم کھیر، ڈینی ڈینزونگپا،مدھریما ٹلی اور پاکستانی اداکار رشیدناز شامل ہیں ۔بھوشن اور کرشن کمار کی پروڈیوس کردہ اس فلم میں کھلاڑی فل ایکشن کے موڈ میں ہیں اور ناقابلِ یقین اسٹنٹس کرتے دکھائی دیں گے۔گلشن کمار بینرز کے تحت اکشے کی یہ ایکشن تھرلر فلم بے بی 23جنوری کو سینما گھروں کی زینت بنے گی جسکا میوزک ایم ایم کریم نے ترتیب دیا ہے۔

مزید خبریں :