14 جنوری ، 2015
اسلام آباد......پاکستان تحریک انصاف کی سیکریٹری اطلاعات شیریں مزاری نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت کو پولیس کے خلاف ایکشن لینا چاہیے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں پاکستان تحریک انصاف کی سیکریٹری اطلاعات شیریں مزاری نے کہا کہ پولیس کو غمزدہ لوگوں کےساتھ نرمی سے پیش آنا چاہیے تھا،انہوں نےکہا کہ اگراسدقیصرنےکسی کوگالیاںدی ہیںتواس کو نظر انداز نہیں کر سکتے۔شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ عمران خان کو سیکیورٹی وجوہات پر پیر کو پشاور آنے سے منع کیا گیاتھا۔ تحریک انصاف کی رہنما نے کہا کہ ہم پروٹوکول پر یقین نہیں رکھتے۔