کھیل
16 جنوری ، 2015

ڈاکارریلی کا گیارہواں مرحلہ قطر کے ناصر العطیہ نے جیت لیا

ڈاکارریلی کا گیارہواں مرحلہ قطر کے ناصر العطیہ نے جیت لیا

بیونس آئرس .......ڈاکارریلی کا گیارہواں مرحلہ قطر کے ناصر العطیہ نے جیت لیا۔ بائیک اسٹیج میں اسپین کے یوآن بریدا نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔ریلی کے شرکا کو گیارہویں مرحلے میں سالاتا سے ریو ہونڈو تک 194 کلومیٹر تک کا فاصلہ طے کرنا تھا۔کار ریلی میں قطر کے ناصر العطیہ نے مقررہ فاصلہ ایک گھنٹے 53 منٹ اور ایک صفر سیکنڈز میں طے کرتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔ ارجنٹائن کے اورلینڈو ٹیرانووا دوسرے نمبر پر رہے۔اوور آل اسٹینڈنگز میں ناصر العطیہ بدستورپہلی پوزیشن پر ہیں ۔بائیک ریلی میں اسپین کے یوآن بریدا نے مقررہ فاصلہ تین گھنٹے 26 منٹ اور تین تین سیکنڈز میں طےکرتے ہوئے بازی لے گئے۔ پرتگال کے پاؤلوگون کالفز دوسرے نمبر پر رہے ۔اوور آل اسٹینڈنگز میں اسپین کے مارک کوما کو برتری حاصل ہے ۔

مزید خبریں :