16 جنوری ، 2015
لاہور........ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق سمیت ورلڈ کپ اسکواڈ کے 9 کھلاڑی کل آرمی پبلک اسکول پشاور کا دورہ کریں گے۔ ذرائع کے مطابق تمام 9 کھلاڑی آرمی پبلک اسکول کے طلبا سے ملاقات کریں گے جبکہ کھلاڑی سانحہ پشاور میں شہید ہونے والے بچوں کے قبرستان بھی جائیں گے۔ واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم 20 جنوری کو براستہ دبئی نیوزی لینڈ روانہ ہوگی۔