16 جنوری ، 2015
لاہور.........پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ فاسٹ بولر جنید خان کی ہیم سٹرنگ انجری رپورٹ نارمل ہے، توقع ہے کہ وہ شیڈول کے مطابق ٹیم کے ہمراہ نیوزی لینڈ جائیں گے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے جاری کر دہ ہیلتھ بلیٹن کے مطابق جمعرات کو جنید خان پریکٹس سیشن کے دوران بولنگ کرتے ہوئے گرگئے تھے جس سے ان کی ہیمسٹرنگ انجری کا خدشہ ہوا، فاسٹ بولر کا ایم آر آئی کرایا گیا جو نارمل آیا ہے۔ پی سی بی کے جنرل منیجر ا سپورٹس میڈیسن ڈاکٹر سہیل سلیم کے مطابق جنید خان پہلے سے بہتر محسوس کر رہے ہیں لیکن ان کو مانیٹر کیا جا رہا ہے،ٹر یٹمنٹ بھی جاری ہے، توقع ہے کہ وہ پروگرام کے مطابق ٹیم کے ہمراہ نیوزی لینڈ جائیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فزیو اور ڈاکٹرز کے مشورے کے بعد فوری طور پر دوسرا اسکین نہ کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 20جنوری کو نیوزی لینڈ روانگی سے پہلے جنید خان کی انجری کا جائزہ لیا جا ئے گا اور ضرورت پڑنے پر ا سکین کرانے کا فیصلہ ہوگا۔