29 اپریل ، 2012
کراچی ... کراچی میں ڈیفنس کے علاقے میں واقع قومی اسمبلی کے رکن نبیل گبول کے گھر پر لیاری سے تعلق رکھنے والی خواتین نے احتجاج کا اعلان کیا اور وہاں پہنچ گئے تاہم نبیل گبول کے گارڈز کی جانب سے مبینہ طور پر ہوائی فائرنگ کی گئی،جس پر مظاہرین منتشر ہوگئے ۔میڈیا سے گفتگو میں نبیل گبول کا کہنا تھا کہ کچھ حملہ آور سوزوکی ،بسوں اور ٹرکوں پر سوار ہوکر آئے تھے،حملہ آوروں نے میرے گھر پر فائرنگ کی،میرے گارڈذ کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں بھاگ گئے۔نبیل گبول کا کہنا تھا کہ واقعے کا مقدمہ درخشاں تھانے میں ظفر بلوچ،عزیر بلوچ کے خلاف درج کرایا ہے۔