22 جنوری ، 2015
کراچی.......آل پاکستان متحدہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیر اہتما م بلدیہ ڈگری کالج میںگرلز گالا 2015ء ‘‘کا اہتمام کیا گیا جس میں شہر کے مختلف کالجز کی طالبات نے بہت بڑی تعدادمیں شرکت کی ۔گرلز گالا میں طالبات کے لئے مہندی،چوڑیوں، کتابوں اور کھانوں سمیت مختلف قسم کے اسٹالز لگائے گئے تھے اور میوزیکل کنسرٹ کا بھی انعقاد کیا گیا تھا ۔تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر حق پرست سینیٹر بابر غوری نے شرکت کی جبکہ اس موقع پراراکین قومی اسمبلی سلمان مجاہد بلوچ ، کشور زہرا ،اراکین سندھ اسمبلی عبدالحسیب ، کامران اختر،یوسف شہوانی اور شازیہ فاروق پٹنی بھی موجود تھیں ۔ طالبات سے گفتگو کرتے ہوئےسینیٹر بابر غوری نے کہا کہ شہر میں امن و امان کی مخدوش صورتحال کے باوجوداے پی ایم ایس اوکی جانب سے الطاف حسین کی تعلیمات کے عین مطابق آج بھی طلبہ کو نصابی و غیر نصابی سرگرمیوں کے لئے ایک مناسب پلیٹ فارم مہیا کیاجارہا ہے ۔