پاکستان
29 اپریل ، 2012

ن لیگ کی مرکزی مجلس عاملہ کا مشترکا اجلاس اسلام آباد منتقل

ن لیگ کی مرکزی مجلس عاملہ کا مشترکا اجلاس اسلام آباد منتقل

اسلام آباد… وزیراعظم کے خلاف سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال پر غور کے لیے مسلم لیگ (ن) کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس کل اسلام آباد میں ہوگا۔مسلم لیگ ن کے اعلامیے کے مطابق مسلم لیگ کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس نوازشریف کی صدارت میں ہوگا۔اجلاس میں مسلم لیگ ن کے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اراکین بھی شرکت کرینگے،اعلامیے کے مطابق اجلاس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پیدا ہونیوالی سیاسی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔ اور پارٹی کی جانب سے آئندہ کا لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔ اعلامیے میں کہاگیاہے کہ اس سے قبل یہ اجلاس لاہور میں ہوناتھا، مگر اب اسلام آباد میں ہوگا۔

مزید خبریں :