دنیا
29 اپریل ، 2012

دشمن کوچھوٹے حملے کابھی موقع نہیں دینگے، اسپیکر ایرانی پارلیمنٹ

تہران…ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر لاریجانی نے کہا ہے کہ دشمنوں کو ایران اپنی سرزمین پر چھوٹے سے حملے کا بھی موقع نہیں دے گا،یران علاقائی اور عالمی اداروں میں ملت ایران کے حقوق کا دفاع کررہا ہے،مغربی ملکوں کو اسلامی بیداری سے نقصان پہنچا ہے،وہ ایران اور علاقے کے ممالک کے درمیان دشمنی کا ڈھونگ رچا کر اپنے نقصانات کا تدارک کرنا چاہتے ہیں۔اتوار کو اپنے ایک بیان میں ڈاکٹر علی لاریجانی نے کہا کہ خلیج فارس کا مسئلہ کوئی ایسا مسئلہ نہیں ہے کہ کوئی اس کے نام کے بارے میں سوچے کیونکہ خلیج فارس اور اس کے جزیرے ہزاروں برس سے ایران کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں اور اس سلسلے میں کافی ثبوت و شواہد موجود ہیں۔

مزید خبریں :