پاکستان
29 اپریل ، 2012

لیاری میں رینجرز نہ بلانے کا وزیراعلیٰ سے پوچھیں،منظوروسان

لیاری میں رینجرز نہ بلانے کا وزیراعلیٰ سے پوچھیں،منظوروسان

کراچی… پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے کہا ہے کہ لیاری آپریشن میں رینجرز کیوں نہیں بلائی گئی، اس کا جواب وزیراعلیٰ ہی دے سکتے ہیں۔ کراچی ائیرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ 25اپریل سے میری ایک ماہ کی چھٹی منظورکرلی گئی ہے، ایک ہفتے لندن میں رہوں گا، اس کے بعد امریکا جاوٴں گا۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ داخلہ اب وزیراعلیٰ سندھ چلا رہے ہیں، قائم علی شاہ کی حکمت عملی بہتررہے گی۔ منظور وسان نے کہا کہ جب عہدہ سنبھالاحالات بہت زیادہ خراب تھے، دن رات کام کیا جس سے میری طبیعت مزید خراب ہوگئی۔ انہوں نے کہا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ آپریشن صرف لیاری میں ہورہا ہے، جرائم پیشہ عناصر جہاں بھی ہونگے انکے خلاف آپریشن ہوگا۔

مزید خبریں :