29 اپریل ، 2012
لندن…برطانوی وزیر خارجہ ولیم ہیگ نے بلوچستان میں انسانی حقو ق کی تنظیم کے رکن ڈاکٹر خلیل کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے اسے انسانیت کی تذلیل قرار دیاہے۔انسانی حقوق کی تنظیم کے کارکن ڈاکٹر خلیل کوجنوری میں اغواء کیا گیا تھا جس کے بعد خلیل کی رہائی کیلئے کوششیں کی جاتی رہیں ،اس حوالے سے برطانوی حکومت نے ریڈ کراس کے ساتھ مل کر کام بھی کیا، تاہم تما تر کوششوں کی ناکامی ڈاکٹر خلیل کے قتل کی صورت میں سامنے آئی۔ولیم ہیگ کا کہنا تھا کہ ایک ایسے انسان کا قتل جو کہ انسانیت کی خدمت میں مصروف تھا انتہائی ظالمانہ اقدام ہے۔