29 اپریل ، 2012
لاہور… مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنما ،سینئر وفاقی وزیر چودھری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ اگلے مالی بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں بالخصوص بیواوٴں کی پنشن میں اضافہ کیا جائے گا،لاہور میں ایپکا کے وفد سے ملاقات میں چودھری پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ گڈگورننس کے لیے سرکاری ملازمین کے مسائل کا حل ہونا ضروری ہے تاکہ وہ دلجمعی سے اپنے فرائض انجام دے سکیں،انہوں نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ اس سلسلے میں وفاقی سطح پر موثر بات چیت کی جائے گی۔