پاکستان
29 اپریل ، 2012

لیاری آپریشن میں شہید ایس ایچ او فواد خان آبائی قبرستان میں سپرد خاک

لیاری آپریشن میں شہید ایس ایچ او فواد خان آبائی قبرستان میں سپرد خاک

پشاور…لیاری آپریشن میں شہید ایس ایچ او فواد خان کی نماز جنازہ پشاور میں ادا کر دی گئی، جس کے بعد انھیں آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ پشاور کے علاقے چمکنی میں ایس ایچ او فواد خان کی نماز جنازہ ادا کی گئی جس میں رشتہ داروں اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اسپیکر خیبر پختون خوا اسمبلی کرامت اللٰہ چغر مٹی اور ایم پی اے ثاقب اللٰہ چمکنی نے بھی نماز جنازہ میں خصوصی شرکت کی۔ بعد میں ایس ایچ او فواد خان کو چمکنی میں واقع ان کے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

مزید خبریں :