پاکستان
28 جنوری ، 2015

کے الیکٹرک : بجلی کے پرانے معاہدے پر عمل نہیں ہوگا،عابدشیرعلی

کے الیکٹرک : بجلی کے پرانے معاہدے پر عمل نہیں ہوگا،عابدشیرعلی

اسلام آباد .....وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیرعلی کا کہنا ہے کہ کےالیکٹرک کے ساتھ 650 میگاواٹ بجلی فراہمی کے پرانے معاہدے پر عمل نہیں ہوگا،کے الیکٹرک کا مؤقف ہے کہ حکومت بجلی روک کر توہین عدالت کی مرتکب ہو گی ۔حکومت کے۔ الیکٹرک کو جس معاہدے کے تحت 650 میگا وٹ بجلی فراہم کرتی تھی اس کے ختم ہونے کے بعد فریقین کے درمیان اب تک کوئی نیا معاہدہ طے نہیں پایا ہے۔جیو کےپروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو میں عابد شیرعلی نے کہا کہ کے۔الیکٹرک کے پاس 2400 میگاواٹ بجلی پیداکرنے کے یونٹس موجود ہیں، اسے اپنی پیداواری صلاحیت مکمل طور پر استعمال کرنا ہوگی ، کے۔الیکٹرک کو70ارب روپےکی سبسڈی دی جاتی ہے۔ادھر ترجمان کے الیکٹرک نے کہا ہے کہ کمپنی کی نجکاری کے بعد کے الیکٹرک کو کوئی سبسڈی نہیں ملی ،2008 سے اب تک 301 ارب کی بجلی خریدی جبکہ 312 ارب روپے ادا کیے ، نیشنل گرڈ سے 650 میگاواٹ بجلی اسی قیمت پر ملنی چاہیے جس پر پورے ملک کو ملتی ہے۔ نئے معاہدے کے بارے میں عابد شیرعلی کا کہنا تھا کہ کےالیکٹرک کا مسئلہ پیداوار کا نہیں منافع کا ہے ، ادارہ جب تک اپنی پیداواری صلاحیت نہیں بڑھائے گا، نیا معاہدہ نہیں ہوگا۔کے الیکٹرک کے ترجمان نے کہا کہ کراچی کیلئے650 میگاواٹ بجلی کاٹنے کیخلاف صنعتکاروںکی جانب سے عدالت میں کیس زیر سماعت ہے جس پرعدالت نےحکم امتناع دیا ہوا ہے ۔ اگر وفاق نے کراچی کی 650 میگاوٹ بجلی سپلائی بند کی تو حکومت توہین عدالت کی مرتکب ہوگی۔

مزید خبریں :