29 اپریل ، 2012
اسلام آباد…وزیراعظم گیلانی کو توہین عدالت کیس میں مجرم قرار دیئے جانے کے خلاف پیپلز پارٹی کی جانب سے مختلف شہروں میں احتجاج کا سلسلہ چوتھے روز بھی جاری رہا۔ملتان میں وزیراعظم گیلانی کی حمایت میں دو مختلف مقامات پر مظاہرے کیے گئے،اس موقع پر پی پی کارکن خود کو نمایاں دکھانے کے لئے ایک دوسرے کو دھکے بھی دیتے نظر آئے،ڈیرہ غازی خان میں پی پی خواتین ونگ کی جانب سے کنگن روڈ پر احتجاج کیا گیا۔حافظ آباد میں ٹائر جلائے گئے جبکہ ساہیوالی میں ڈھول کی تھاپ پر پی پی کارکنوں نے ریلی نکالی۔توہین عدالت کیس میں وزیراعظم گیلانی کو آدھے منٹ کی سزا ملنے کے خلاف پشاور میں بھی پی پی خواتین ونگ کے زیر اہتمام پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا گیا۔