28 جنوری ، 2015
اسلام آباد .....پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کو بتایا گیا ہے کہ سی ڈی اے کے ممبر اسٹیٹ نے اسلام آباد کے کئی سیکٹرز میں 3 ہزار 987 پلاٹس من پسند ملازمین میں بانٹ دئیے ہیں ۔ اِن پلاٹس کی قیمت 20 ارب روپے سے زائد ہے ، پبلک اکاونٹس کمیٹی کا اجلاس چیئرمین سید خورشید شاہ کی زیر صدارت ہوا ۔ اجلاس سی ڈی اے کےسال13-2012 کے آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا گیا۔آڈٹ حکام نے بتایا کہ سی ڈی اے کے ممبر اسٹیٹ نے سیکٹر آئی ایٹ، جی ٹین، جی الیون، آئی ٹین، آئی الیون، ڈی ٹویلیو اور ای ٹویلوو میں پلاٹ تخلیق کرکے اپنے من پسند ملازمین کو بانٹے ہیں ۔ سی ڈی حکام نے بتایا کہ یہ معاملہ سپریم کورٹ میں زیر التوا ہے ۔ اس پر چیئرمین پی اے سی نے کہا کہ سپریم کورٹ ازخود نوٹس لے سکتی ہے تاہم دیگر اداروں کو تحقیقات سے نہیں روک سکتی ، کمیٹی کے آئندہ اجلاس میں متعلقہ حکام پیش ہوں ۔