پاکستان
28 جنوری ، 2015

لاہور: کمسن ملازمہ پر تشدد کرنیوالا مالک مکان بیوی سمیت گرفتار

لاہور: کمسن ملازمہ پر تشدد کرنیوالا مالک مکان بیوی سمیت گرفتار

لاہور ......لاہور میں کمسن ملازمہ کو تشدد کا نشانہ بنانے والا مالک مکان اور اسکی بیوی گرفتار، بچی پر چوری کا الزام لگاکر مارپیٹ کی گئی ۔ گزشتہ روز چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے بازیاب کرایا ۔ لاہورکےعلاقے مسلم ٹائون میں کمسن گھریلو ملازمہ پرتشدد کرنےوالے مالک مکان اورمیاں بیوی کوپولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔مالک مکان کلیم اوراس کی اہلیہ نے ایک ہزار روپے چوری کرنے کے الزام میں گھریلو ملازمہ انصر کوبہیمانہ تشددکانشانہ بنایاتھا۔بچی انصر کوگذشتہ روزچائلڈ پروٹیکشن بیورو نے کارروائی کرکے بازیاب کرایاتھا،آج مسلم ٹائون پولیس نے کارروائی کرکے کلیم اوراس کی اہلیہ کوگرفتار کرلیا۔وزیراعلی پنجاب شہبازشریف نے گذشتہ روز نوٹس لیتے ہوئے فوری کارروائی کاحکم دیاتھا۔

مزید خبریں :