پاکستان
28 جنوری ، 2015

سوات: حسین وادی مالم جبہ میں سالانہ 12 فٹ برف باری

سوات: حسین وادی مالم جبہ میں سالانہ 12 فٹ برف باری

سوات .....سوات کی حسین وادی مالم جبہ میں ہر سال موسم سرما میں 12فٹ تک برفباری ہوتی ہے ۔ ایسے میں سیاح مالم جبہ پہنچے کیلئے اور اپنا سفر محفوظ بنانے کیلئے گاڑیوں کے ٹائروں کو لوہے کی چین لگواتے ہیں ۔ مالم جبہ سوات کے حسین مقامات میں سے ایک ہے جو ضلعی صدر مقام سیدوشریف سے 40کلو میٹر کے فاصلے پر شمال کی جانب واقع ہے ۔ ہر سال موسم سرما میں برفباری کے بعد سیاحوں کی بڑی تعداد اس حسین وادی کا رخ کرتی ہے، تاہم برفباری زیادہ ہونے کے بعد مالم جبہ ٹاپ تک پہنچنے کیلئے گاڑیوں کے ٹائروں کو لوہےکی چین لگانا انتہائی ضروری ہے ۔ لوہے کی چین مالم جبہ جاتے ہوئے کرائیے پر حاصل کی جا سکتی ہیں۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ برفیلے ٹریک پر لوہے کی چین کے بغیر سفر خطرناک ہو سکتا ہے۔برفباری کے بعد انتظامیہ کے جانب سے بھی بعض اوقات برف ہٹانے کا کام شروع کیا جاتا ہے ۔ تاہم پبلک اور پرائیویٹ گاڑیوں کے مالکان لوہے کی چین ضرور لگاتے ہیں۔ رسک لینے والے اور چین نہ لگانے والے خطرات مول لیتے ہیں۔ سیاحوں کا بھی کہنا ہے کہ لو ہے کی چین کے ساتھ مالم جبہ ٹاپ تک کا سفر محفوظ ہو تا ہے۔مالم جبہ میں ہر سال دسمبر سے مارچ تک برفباری کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔ مالم جبہ جاتے ہوئے جگہ جگہ ٹائروں پر چین لگی گاڑیاں نظر آتی ہیں ۔ مقامی طور پر گاڑیوں کی یہ چین اٹھ سو سے ایک ہزار روپے کرائیے پر مل جاتی ہیں۔بالائی علاقوں میں سفر محفوظ بنانے کیلئے گاڑی کے ٹائروں کو چین لگانا نہایت ضروری ہے ۔ ڈرائیوروں کا کہنا ہے کہ چین کے بغیر سفر خطرناک ثابت ہو سکتا ہے ۔

مزید خبریں :