28 جنوری ، 2015
لندن ......بالی ووڈ کے سپر اسٹار امیتابھ بچن کی عمرزیادہ ہوگئی ہےمگرروح جوان ہے۔ امیتابھ بچن کہتےہیں کہ انکا تاحال ریٹائرمنٹ کا کوئی ارادہ نہیں ۔ فلم شمی تابھ کی پروموشن کیلئے امیتابھ بچن نے دیگر فنکاروں کے ساتھ لندن میں پریس کانفرنس کی۔اور کہا کہ یہ فلم بالکل اچھوتی کہانی پربنائی گئی ہے۔فلم کےبارےمیں امیتابھ بچن نے کہاکہ یہ 2 افراد کی کہانی پرمبنی ہے جوغیرمعمولی صلاحیتوں کے حامل ہیں اور جب وہ ملتے ہیں توانتہائی دلچسپ صورتحال پیداہوتی ہے۔امیتابھ بچن کاکہناتھا کہ نوجوان اداکاروں کےساتھ کام کرنےمیں انہیں بہت خوشی ہوتی ہے۔امیتابھ بچن نےکہاکہ فلم کی نوجوان کاسٹ کی پرفارمنس انکےلیےحیران کن تھی اورفلم کامیاب رہیگی۔