پاکستان
28 جنوری ، 2015

ملک بھر میں موسم شدید سرد اور خشک رہیگا،محکمہ موسمیات

ملک بھر میں موسم شدید سرد اور خشک رہیگا،محکمہ موسمیات

اسلام آباد....... آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم شدید سرد اور خشک رہے گا، تاہم مالاکنڈ ، ہزارہ ، راولپنڈی کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاروں پر برفباری کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے اکثر شہروں میں موسم شدید سرد اور خشک رہے گا ۔آئندہ چند روز میں پنجاب اور سندھ کے شہروں گوجرانوالہ ، فیصل آباد، لاہور اور ملتان ، سکھر میں صبح کے اوقات دھند پڑنے کا امکان ہے۔ آج کم سے کم درجہ حرارت پارہ چنار میں منفی 11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ، جبکہ اسلام آباد میں 03 ، لاہور 03 کراچی 11 پشاور 05 کوئٹہ میں منفی 08 ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :